ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدر جمہوریہ کا آئی آئی ٹی حیدرآباد کی ساتویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

صدر جمہوریہ کا آئی آئی ٹی حیدرآباد کی ساتویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

Sun, 05 Aug 2018 23:08:42    S.O. News Service

نئی دہلی :5/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج حیدرآباد میں آئی آئی ٹی حیدرآباد کی ساتویں تقریب برائے تقسیم اسناد میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی آئی ٹی کی دوسری نسل کے طورپرآئی آئی ٹی حیدرآباد کے لیے یہ اہم ہے کہ ماضی کے ماڈل سے سبق حاصل کرے۔ حالات 1950 اور 1960 کے دہے سے مختلف ہے۔ ہندوستان بدل چکا ہے۔ ٹیکنالوجی اور انجینرئنگ کے شعبے نے ترقی کی ہے۔ ہماری خواہشات اب اس صنعتی بنیاد تک محدود نہیں ہے جسے ہم نے چھ دہے قبل تیار کیا تھا۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کو چوتھے صنعتی انقلاب کے موافق ہوناپڑے گا جو اکیسویں صدی کی تاریخ لکھے گا۔ انٹر پرینیورشپ کے فروغ کے لیے شروعات ہوئی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہاہے کہ سائنس سے متعلق بہترین یونیورسٹی اور ادرے محض تعلیم کی دکان یا ڈگری کی فیکٹری نہیں۔ وہ اختراع اور ٹیکنالوجی کے وسائل ہیں اور ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپ کے وسائل ہیں۔سائنسی تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیوں، تحقیقی لیباریٹری،کاروباری اپلیکیشن اور پرائیویٹ انٹرپرائزز میں عوامی سرمایہ کاری سے متعلق علم کے ماحول میں بہت صلاحیت موجودہے۔ اس کی بہترین مثال امریکہ کی سیلیکن ویلی ہے۔ سیلیکن ویلی کی اساس بنیادی سائنسداں اور ٹیکنالوجی کے کیمپس ہیں اور ان کے باصلاحیت فیکلٹی اور طالب علم ہیں۔


Share: